باری[4]

( باری[4] )
{ با + ری }
( عربی )

تفصیلات


برء  باری

عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے اسم فاعل مشتق ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٢١ء میں "خالق باری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - پیدا کرنے والا، عدم سے وجود میں لانے والا، اللہ تعالیٰ۔
"پہلے وجود باری کا اثبات کیا جائے، اس کے بعد نبوت - سب کچھ ثابت ہو جائے گا۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٥٠:٣ )
  • The creator
  • the Deity