ساختہ

( ساخْتَہ )
{ ساخ + تَہ }
( فارسی )

تفصیلات


ساخْت  ساخْتَہ

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ساخت' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ مفعولی لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨١٠ء سے "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بنایا ہوا، تیار کیا ہوا۔
 مست نہیں پر بال ہیں بکھرے، پیچ گلے میں پگڑی کے ساختہ ایسے بگڑے رہے ہو تو تم جیسے مدھ ماتے ہو      ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٧١٤ )
٢ - مصنوعی، بناوٹی، نقلی، جعلی۔
"انجیل کے یہ حصے ساختہ ہیں۔"      ( ١٩٦٤ء، آفت کا ٹکڑا، ٧٥ )
٣ - آراستہ، آمادہ، مستعد، سجا ہوا۔ (ماخوذ : نوراللغات، مہذب اللغات)
  • Made
  • formed;  artificial
  • counterfeited
  • fictitious
  • false
  • feigned;  surreptitious