ترقی یافتہ

( تَرَقّی یافْتَہ )
{ تَرَق + قی + یاف + تَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ترقی' کے ساتھ فارسی مصدر 'یافتن' سے مشتق صیغہ 'یافتہ' بطور لاحقہ حالیہ تمام ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٠ء میں "معاشیات ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ترقی پایا ہوا، آگے بڑھا ہوا، جدید علوم اور صنعتوں سے مالا مال (ملک)۔
"صنعتی و تجارتی حیثیت سے ایک اعلٰی درجے کا ترقی یافتہ ملک جس میں کاشت عمیق ہو رہی ہو، معمولی طور پر گنجان آبادی رکھتا ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، معاشیات ہند، ٥٨:١ )
  • اِرْتِقا یافْتَہ
  • پیش رَفْتَہ