متمرد

( مُتَمَرِّد )
{ مُتَمَر + رِد }
( عربی )

تفصیلات


مرد  مُتَمَرِّد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - حکم سے سرتابی کرنے والا، سرکش، نافرمان، باغی۔
"سرکش اور متمرد انسانوں کی سزا کا وقت آ پہنچا تھا۔"      ( ١٩٨٨ء، انبیائے قرآن، ٩ )