متقابل

( مُتَقابِل )
{ مُتَقا + بِل }
( عربی )

تفصیلات


قبل  تَقابُل  مُتَقابِل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٩ء کو "دیوان غالب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جو ایک دوسرے کے مقابل آئے، آمنے سامنے، روبرو۔
"اور اس جگہ آپ ایک بعینہ متضاد شے سے متقابل ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، فکشن فن اور فلسفہ، ١٣٣ )
٢ - باہم مقابلہ کرنے والا، حریف۔
"اب چھڑی جنگ سوشل لبریشن کی، سماجی آزادی کی، اس میں متقابل اپنی ہی صورت کا تھا۔"      ( ١٩٨٨ء، فیض شاعری اور سیاست، ٧٤ )