متنبہ

( مُتَنَبُّہ )
{ مُتَنَب + بَہ }
( عربی )

تفصیلات


نبہ  تنبِیہ  مُتَنَبُّہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٩ء کو "تاریخ راسلس شہزادہ حبش کی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بتایا گیا، آگاہ کیا گیا، خبردار کیا گیا، ہوشیار، چوکس۔
"بہ اصرار ہم سے شرکت کا وعدہ لیا، ساتھ ہی ہمیں متنبہ کیا کہ وہ گیٹ پر بہ نفس نفیس میرے منتظر ہوں گے۔"      ( ١٩٩٨ء، عبارت، حیدرآباد، جنوری، جون، ٣٨ )