متمنی

( مُتَمَنّی )
{ مُتَمَن + نی }
( عربی )

تفصیلات


منی  تَمَنّا  مُتَمَنّی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠١ء کو"بہارستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - تمنا کرنے والا، آرزو مند، خواہش مند، مشتاق۔
"شیدائی ان کو دیکھتے ہی بے تاب ہو جاتے تھے اس لیے نزدیک تر پہنچنے کے متمنی بہر طور کوشاں رہتے۔"      ( ١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٥٩ )