متناقض

( مُتَناقِض )
{ مُتَنا + قِض }
( عربی )

تفصیلات


نقض  نَقِیض  مُتَناقِض

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو"آیات بینات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ایک دوسرے کا نقیض، متضاد، مخالف، برعکس، ایک دوسرے کی ضد۔
"وہ ایک متناقض بات کہتا ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، سیرت سرورۖ عالم، ٣٤٧:٢٠ )