لنگ

( لَنْگ )
{ لَنْگ (ن غنہ) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - پانو کا نقص، لنگڑا پن؛ (مجازاً) کوئی خرابی یا نقص۔
"گھوڑے کے بائیں پاؤں میں لنگ ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، آب گُم، ٩٧ )
صفت ذاتی
١ - وہ جس کا پاؤں ٹوٹا ہوا ہو یا اس میں کوئی نقص ہو، لنگڑا، لولا۔
 آفاق دنگ ابلقِ ایام لنگ تھا آواز سن کے دلدل محشر خرام کی      ( ١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ٢٨:١٨ )