تفصیلات
ذبذب تَذَبْذَب مُتَذَبْذَب
عربی زبان میں رباعی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی
١ - تذبذب میں پڑنے والا یا پڑا ہوا، متردد، گومگو کی کیفیت یا شش و پنج میں مبتلا۔
"مجھے یاد نہیں، اس نے متذبذب ہوتے ہوئے کہا۔"
( ١٩٩٨ء، افکار، کراچی، فروری، ٦٨ )