متبرک

( مُتَبَرِّک )
{ مُتَبَر + رِک }
( عربی )

تفصیلات


برک  تَبَرُّک  مُتَبَرِّک

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز و دلبر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - برکت والا، بابرکت، مبارک، پاک، مقدس۔
"۔"حرم پاک کی متبرک اور مقدس حدود کے اندر قربانی کے علاوہ خون بہانا حرام ہے۔"      ( ١٩٩٣ء، اردونامہ، کراچی، اپریل، ٢٩ )
٢ - قابل تعظیم، معزز، بزرگ۔
"ہندو گنیش کی پوجا کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور گنیش کو متبرک مانتے ہیں۔"      ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، ستمبر، ١٠ )