متنفس

( مُتَنَفِّس )
{ مُتَنَف + فِس }
( عربی )

تفصیلات


نفس  تَنَفُّس  مُتَنَفِّس

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت اور گاہے اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو"باغ و بہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - [ لفظا ]  سانس دینے والا، جاندار، زندہ شخص، نفر، انسان، آدمی، بشر۔
"جب تک ایک متنفس بھی مذہب کا ماننے والا موجود ہے اس کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔"      ( ١٩٩٤ء، نگار، کراچی، مارچ، ٨٦ )