متورم

( مُتَوَرِّم )
{ مَتَور + رِم }
( عربی )

تفصیلات


ورم  وَرْم  مُتَوَرِّم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٣ء کو "خطوط غالب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ورم کرنے والا، سوجنے والا، سوجا ہوا، ورم زدہ۔
"ناک اور منہ سے خون، چہرے متورم اور کرب و تکلیف کی فلک شگاف چیخیں۔"      ( ١٩٩٠ء پاگل خانہ، ١٩٧ )