مدرک

( مُدْرِک )
{ مُد + رِک }
( عربی )

تفصیلات


درک  مُدْرِک

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء کو"غواصی" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - ادراک کرنے والا، سمجھنے والا، بات کی تہہ کو پانے والا، دانا، ذہین، زیرک۔
"کیا ہم فرض کر لیں کہ فطرت کی یہ نمود بغیر کسی مدرک قوت کے کام کر رہی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، فلسفہ کیا ہے، ٥٤٢ )
٢ - صفات ثبوتیۂ باری تعالٰی میں ایک صفت کا نام، ادراک کرنے والا۔
 احدیت ہے ابد میں مدرک ممکنیت تو اس سے نئیں منفک      ( ١٨٠٩ء، شاہ کمال، د، ٢٤٤ )
٣ - [ فقہ ]  وہ نمازی جس کو امام کے ساتھ پوری نماز ملی ہو۔
"پہلی رکعت سے شریک ہوا ہو اور آخر تک ساتھ رہا ہو اسے مدرک کہتے ہیں۔"      ( ١٩٥٣ء، مفتی کفایت اللہ، تعلیم الاسلام، ٤٢:٣ )