صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جاننے والا، عالم، باخبر۔
"تیرا پروردگار جس کی روزی چاہتا ہے بڑھا دیتا ہے۔ جس کی چاہتا ہے کم کر دیتا ہے، وہ اپنے بندوں کے حال کا دانا اور بینا ہے۔"
( ١٩٢٣ء، سیرت النبیۖ، ٤١٨:٣ )
٢ - عقل مند، دانش، ہوشیار، زیرک۔۔
عشق ہے روگ کہا تھا ہم نے آپ نے لیکن مانا بھی عشق میں جی سے جاتے دیکھے انشا جیسے دانا بھی
( ١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ١١٢ )
٣ - تجربہ کار؛ آزمودہ کار؛ عمر رسیدہ؛ جہاں دیدہ۔
"ایک بڑا دانا حکیم ہے اس سے تیرا علاج بھی ہو جائے گا۔"
( ١٩٨٠ء، وارث، ٣٦٠ )
٤ - سیانا، بالغ، سمجھ دار۔
"وہ گو یا اور دانا ہو کے پندرہ برس کی عمر میں مر گیا۔"
( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٢٨٠ )
٥ - [ تصوف ] مریدِ صادق، سالک جو راہ حق میں قدم مضبوط اور ثابت رکھے۔ (مصباح التعرف، 115)