روحی

( رُوحی )
{ رُو + حی }
( عربی )

تفصیلات


رُوح  رُوحی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'روح' کے ساتھ 'ی' لاحقۂ صفت و نسبت لگانے سے 'روحی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٢١ء کو"معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - روح سے منسوب، روحانی۔
"تری تھکی ماندی حالت ایک روحی شادمانی اور تازگی ضمیر کی مسرت اور شگفتگی کی خواہاں ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، ادبستان، ١٨٩ )