ذہنی

( ذِہْنی )
{ ذِہ + نی }
( عربی )

تفصیلات


ذہن  ذِہْنی

عربی زبان سے مشتق اسم 'ذِہن' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقہ صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے "ادب و لسانیات" کے حوالے سے "خوب ترنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
١ - ذہن سے منسوب، دماغی، عقلی۔
"ذہنی صلاحیت یا سوچنے سمجھنے کےامکانات بلاشبہ ہر انسان میں پیدائشی طور پر ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، سلسلہ سوالوں کا، ١١ )
٢ - عقلمند، ذہین۔
 وہ بولے عجب بچہ ہے ذہنی حیرت ہے یہ کیوں بچا ہے ذہنی      ( ١٨٣١ء، من مومن، ورق، ٣٧ )