آراستگی

( آراسْتگی )
{ آ + راس + تَگی }
( فارسی )

تفصیلات


آراستن  آراسْت  آراسْتگی

فارسی زبان کے مصدر 'آراستن' سے علامت مصدر 'ن' ہٹا کر 'گی' بطور لاحقۂ حاصل مصدر لگنے سے 'آراستگی' بنا اور اردو میں اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٠٣ء میں "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث )
١ - سجانے یا ترتیب دینے کا عمل، آرائش و زیبائش، ترتیب و تیاری۔
"فوجوں کی آراستگی . کے فرائض آپ خود انجام دیتے تھے۔"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٥٧:٢ )
  • دَرُسْتی
  • Preparation;  putting in order
  • arrangement;  regularity;  decoration
  • ornament