پر گو

( پُر گو )
{ پُر + گو (و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت'پر' کے ساتھ فارسی مصدر 'گفتن' سے صیغۂ امر 'گو' بطور لاحۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'پرگو' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٠ء کو"شعرالجم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بہت کہنے والا، زود گو۔
"وہ نہایت پر گو تھا اور برجستہ کہتا تھا۔"      ( ١٩٠٧ء، شعرالجم، ٦٢:١ )