فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'پر' کے ساتھ عربی اسم 'تاثیر' لگانے سے مرکب 'پرتاثیر' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٦ء کو "نقوش مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
"ایسی پراثر تصویر کھینچ دی ہے کہ جس سے ہر ایک پڑھنے والا گویا اسی جگہ بیٹھا ہوا معلوم ہوتا اور ایک ایک بات کو اپنی آنکھ سے دیکھ رہا ہے۔"
( ١٨٨٥ء، بزم آخر، ٤ )