پاک دامنی

( پاک دامَنی )
{ پاک + دا + مَنی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'پاک' کے ساتھ فارسی صفت 'دامن' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'پاک دامنی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "تصانیف احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پارسا، گناہ سے مبرا۔
"پاک دامنی پر اس گہرے دھبے کے آنے کا فوٹو کھنچ گیا۔"      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٤ )