پارسائی

( پارْسائی )
{ پار + سا + ای }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی میں لفظ 'پارسا' کے ساتھ لاحقۂ کیفیت 'ئی' لگانے سے 'پارسائی' اسم کیفیت بنا۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٧ء میں "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : پارْسائِیوں [پار + سا + اِیوں (و مجہول)]
١ - پارسا کا عمل یا حالت۔     
(سرسید نے) اپنی تمام باقی زندگی محض تجرد میں کمال عفت و پارسائی کے ساتھ گزاری۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٠١ء، حیات جاوید، ١١٩ )