پالک

( پالَک )
{ پا + لَک }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - چوڑے پتوں والا ایک مشہور ساگ جس کے پودے میں ٹہنیاں نہیں ہوتیں بلکہ پتوں کے بیچ میں سے ایک ڈنٹھل نکلتا ہے جس میں پھولوں کا گچھا لگتا ہے یہ زود ہضم جیدالغذا قبض کشا اور دافع سوزش معدہ ہے، لاطینی : Justicia nasuta یا Ixora undulata
"وہ غذائیں جس میں فاسفورس بکثرت موجود ہوتا ہے یہ ہیں . پالک، مولی، کھیرا۔"      ( ١٩٤١ء، ہماری غذا، ٣٤ )