صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - رذیل، کمینہ، فرومایہ (ذات، حالات اور طرز زندگی وغیرہ کے اعتبار سے)۔
"چاروں ورنوں کے علاوہ پانچویں ورن کا بھی ذکر ملتا ہے جس میں نشاد، چنڈال اور پلراس شامل تھے"۔
( ١٩٧٥ء، ہندوستانی تہذیب کا مسلمانوں پر اثر، ٦٣ )
٢ - نیچ ذات کا، پلید۔
"ہم دونوں کو چنڈال کا بھیس بنا کر چندن داس کو قتل گاہ میں لے جانا ہی پڑے گا"۔
( ١٩٥٥ء، مدرا راکھشش (ترجمہ)، ٢٣٠ )
٣ - بدکار، مکار، دھوکا باز، ظالم۔
"ناہنجار، خلائی خوار، چنڈال، بدکار کیا بک بک کرتا ہے، بے حیا ڈوب نہیں مرتا"
( ١٩٠١ء، عشق و عاشقی کا گنجینہ، ٦٤ )
٤ - بدنصیب، بدبخت، منحوس۔
"ناکارہ، چنڈال، بدقسمت، بدنصیب"۔
( ١٩١٥ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٧ )
٥ - کنجوس، خسیس، بخیل، شوم۔
٦ - دوغلی ذاتوں میں سب سے گھٹیا ذات، شودر باپ اور برہمن ماں کا بیٹا، ایک نیچ قوم جو شراب پیتی اور سور چراتی ہے۔