حوالات

( حَوالات )
{ حَوا + لات }
( عربی )

تفصیلات


حول  حَوالَہ  حَوالات

عربی زبان میں 'حوالہ' کی جمع ہے جوکہ ثلاثی مجرد کے باب سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور اسم ظرف مکاں مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء کو "تو بۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مؤنث - واحد )
جمع   : حَوالاتیں [حَوا + لا + تیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : حَوالاتوں [حَوا + لا + توں (و مجہول)]
١ - حراست، نظربندی، وہ مکان جس میں ملزم کو تحقیقات مقدمہ تک رکھا جاتا ہے۔
"میرا وہ دوست . گرفتار کر لیا گیا اور حوالات میں اس نے خودکشی کر لی"۔      ( ١٩٧٧ء، الٹی قبر، ابراہیم جلیس، ١٧٢ )
  • things given in charge
  • trust;  custody;  a lockup