قال

( قال )
{ قال }
( عربی )

تفصیلات


قول  قال

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باد سے فعل ماضی ہے لیکن اردو میں حاصل مصدر کے طور پر مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )
١ - کہنا، گفتگو، بات چیت، مباحثہ، تقریر۔
"تصوف ان کے ہاں فقط قال نہیں بلکہ حال بھی ہے"۔      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٣٨ )
٢ - قول۔
 بندگی گر نہ کرے گا تو پشیماں ہو گا سن ذرا گوش توجہ سے یہ استاد کا قال      ( ١٩١٠ء، کلام مہر، ٩١ )
٣ - قوت گویائی، نطق۔
 اِلہی جس طرح بخشا ہے تو قال علی کے قال کے موجب تو کر حال      ( ١٨٥٧ء، مثنوی مصباح المجالس، ١١٠ )
  • A saying
  • a word;  loquaciousness;  boasting
  • egotism