سنسکرت کے الفاظ کا مجموعہ ہے (پرت + ورسی) یعنی (پیار اور رہنے والا) اس طرح یہ مرکب لفظ پیار سے رہنے والا کے معنی دیتا ہے لیکن اردو میں داخل ہونے کے بعد یہ ایک ہی لفظ سمجھا جانے لگا اور ایک ہی لفظ کے طور پر "ریاض غوثیہ" میں ١٧٧٤ء میں استعمال ہوا۔
جمع غیر ندائی : پَڑوسِیوں [پَڑو + سِیوں (و مجہول)]
١ - ہمسایہ، پڑوس میں رہنے والا، دیوار بہ دیوار رہنے والا
آج تمھارا ایک پڑوسی آ کر کہتا ہے کہ "وہ بے چارہ بڈھا فقیر رات کو مر گیا" تم کو اس بیان کے باور کرنے میں کوئی تامل نہیں ہوتا۔
( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ١١٥:٣ )