جمع غیر ندائی : مُجاوروں [مُجا + وِرَوں (و مجہول)]
١ - نزدیک کا، قریبی۔
"یہ کہنا صحیح ہے کہ روشن دار جسم کے مجاور شفاف جسم کے "نقطے میں پھیلے گی۔
( ١٩٤٩ء، مقالات ابن الہیشم، ١٦ )
٢ - عبادت گاہوں، درگاہوں اور متبرک مقامات کا جھاڑو دینے والا، خادم۔
"مندر اور درگاہ دونوں کا منظرنامہ تو ایک ہی ہوتا ہے، پھول، چادر، عرق گلاب، فقیر، گندگی اور مجاور دونوں جگہ پائے جاتے ہیں۔"
( ١٩٩٣ء، افکار، کراچی، اکتوبر، ٥٨ )