مائع

( مائِع )
{ ما + اِع }
( عربی )

تفصیلات


میع  مائِع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے۔ اردو میں سائنسی اصطلاحات کے تراجم کے وقت مستعمل ہوا۔ ١٩٠٠ء میں غربی طبیعات کی ابجد میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
جمع   : مائِعات [ما + اِعات]
١ - سیال، رقیق۔
"پانی بھی ایک مائِع ہے"      ( ١٩٠٠ء، غربی طبیعات کی ابجد، ٢٦ )
صفت ذاتی
١ - مادہ کی بہنے والی حالت، ہر رقیق شے، جیسے : پانی، تیل وغیرہ، سیال۔
"اور اینٹی باڈی خون کے مائع حصے یعنی سیرم (Serum) میں پائی جاتی ہے"۔      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ٣٢٦ )