اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جنم دینے والا، باپ، بابا۔ نیز اس کو خطاب کرنے کا کلمہ۔
"آپ خدا بخشے ابّا کے ملنے والے ہیں، میرے بزرگ ہیں"۔
( ١٩٥٤ء، پیر نابالغ، ٦٤ )
٢ - چچا، ماموں وغیرہ الفاظ کے بعد تعظیم کے طور پر، گویا باپ کے مرتبے میں، جیسے نانا ابّا، دادا ابّا۔
٣ - خسر، مخدوم، آقا، یا بزرگ وغیرہ جس سے کوئی تعلق ہو (عظمت یا قربت کے اظہار کے لیے) جیسے : بی بی کے باپ سے ابّا کہہ کر تخاطب۔
٤ - کسی بزرگ کے وصفی نام کے ساتھ بطور تعظیم۔
"بڑا ہو گا تو کہے گا مولانا ابّا پر بیشاب کر چکا ہے"۔
( ١٩٤٢ء، گنج پائے گراں مایہ، ٢٠ )
٥ - [ طنزا ] جیسے : بڑا ابّا آیا کہیں سے، شیطان کا ابّا۔