اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - (کسی کی) عبادت کرنے والا، پوجنے والا، پرستش کرنے والا، (کسی کو) ماننے والا، عبد۔
میں تو تجھے اپنا رب سمجھتا ہوں ضرور تو بھی تو مجھے بندہ سمجھتا ہوتا
( ١٩٦١ء، رباعیات، امجد، ٧ )
٢ - غلام، نوکر، مطیع، فرمانبردار۔
نہیں کچھ اور طاقت تو پانوں دابیں گے ہمیں کو بندہ بنانا غلام کر لینا
( ١٩٠٧ء، دیوان، راسخ دہلوی، ٢ )
٣ - عاجز، نیازمند، ناچیز، خاکسار (بطور انکسار خود متکلم کے لیے)
"اختلاط عجم سے لفظ آپ اور تم اور بندہ داخل روزمرہ ہو گئے"۔
( الحقوق و الفرائض، ١٦٩:٣ )
٤ - اندھی تقلید کرنے والا، (غلاموں کی طرح) پابند۔
"نئی تعلیم کے معصوم بندے یہ خیال کرنے لگے ہیں کہ شاعری کی وقعت کا دارومدار محض خیالات کی بلندی اور پاکیزگی پر ہے"۔
( ١٩٢٨ء، مضامین، چکسبت، ٢٦٢ )
٥ - شخص، آدمی۔
"چھ برس کا پرانا بالا پوش وہ بھی ایک اور بندے چھے"۔
( ١٩٢٨ء، پس ردہ، ٤١ )