انڈا

( اَنْڈا )
{ اَن + ڈا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت اور تامل دونوں زبانوں میں اس کے مترادف لفظ 'انڈک' ہے چونکہ تامل زبان سے اردو کا زیادہ تعلق نہیں رہا لہٰذا اغلب امکان سنسکرت سے ماخوذ ہونے کا ہے۔ قدیم 'انڈ' استعمال ہوتا تھا اور ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں 'انڈا' استعمال ہوا۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : اَنْڈے [اَن + ڈے]
جمع غیر ندائی   : اَنْڈوں [اَن + ڈوں (و مجہول)]
١ - مادہ پرند وغیرہ کا دیا ہوا وہ بیشتر بیضوی شکل کا جسم مادی جس کے اندر چکنے پانی جیسا سفید اور اس کے بیچ میں گول وضع کا زرد مادہ ہوتا ہے (یہ دونوں باہم ملنے نہیں پاتے اور مقررہ گرمی پانے پر اسی مادے سے بچہ بنتا ہے۔تخم مرغ، بیضہ۔
"ہم پنیر اور انڈے کی صورت کو ترس گئے"۔      ( ١٩٣٦ء، گرداب حیات، راشد الخیری، ٩٨ )
٢ - فوطہ، خایہ۔(نوراللغات، 422:1)
٣ - صفر جس کی انگریزی شکل انڈے سے مشابہ ہوتی ہے، جیسے : اگر یہی حال رہا تو امتحان میں انڈا ملے گا۔
  • آسِیْنَہ
  • egg;  a kind of firework (so called because the composition is put in an egg-shell)