لگا تار

( لَگا تار )
{ لَگا + تار }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'لگا' کے بعد سنسکرت لاحقۂ تار لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور متعلق فعل گاہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - پیہم، مسلسل۔
"مولوی صاحب کی لگا تار محنت اور توجہ نے اردو کو انجمن کے پلیٹ فارم سے دور دور تک پہنچا دیا۔"      ( ١٩٩٢ء، نگار، کراچی، اگست، ٦٥ )
متعلق فعل
١ - متواتر، پے در پے، برابر، مسلسل۔
"حاضرین میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی جو انہیں لگاتار ٹوک رہے تھے۔"      ( ١٩٨٩ء، دریچے، ٨٠ )
  • close together;  uninterrupted
  • successive
  • continuous
  • incessant;  uninterruptedly
  • continually
  • constantly