اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - (کسی رجسٹر، کتاب یا فہرست وغیرہ میں) لکھنا، اندراج، داخلہ۔
درج ہے تاریخ وصل و ہجر اک اک شاخ پر بات جو ہم تم نہ کہہ پائے، شجر کہنے لگے
( ١٩٧٩ء، جزیرہ، ٦٩ )
٢ - وہ نظم و نثر جو شاعر اپنے کمال کے اظہار کے واسطے لکھ کر اپنے پاس رکھے، کاغذ، طومار۔ (نوراللغات)
٣ - وہ چیز جس پر لکھا جائے، جلد، کتاب؛ لکھنے کی جگہ؛ کمرہ؛ دفتر۔ (جامع اللغات پلیٹس)
٤ - کسی چیز کو دوسری چیز میں لپٹنا۔ (نوراللغات)
٥ - نقشین خط؛ لکھائی؛ تہہ کی ہوئی یا لپیٹی ہوئی تحریر۔ (علمی اردو لغت)