صاحب عقل

( صاحِبِ عَقْل )
{ صا + حِبے + عَقْل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'عقل' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٦ء کو "فلورا فلورنڈا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - عقلمند، ذی ہوش، فہیم۔
"میں کسی صاحب عقل کو آج تک نہیں دیکھا کہ تثلیث کو توحید پر ترجیح دیتا ہو۔"      ( ١٨٩٦ء، فلورا فلورنڈا، ٥٠ )
  • خِرْد مَند
  • صاحِبِ عِرْفان
  • intelligent;  wise;  an intelligent man