صاحب فن

( صاحِبِ فَن )
{ صا + حِبے + فَن }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کسی فن کا ماہر، ہنر مند، ماہر فن نیز ہوشیار، ذہین۔
 وہ صاحبِ فن چاہے تو فن کی برکت سے ٹپکے بدنِ مہر سے شبنم کی طرح ضو      ( ١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ١٧٠ )
  • ہُنَر مَنْد