صاحب ہنر

( صاحِبِ ہُنَر )
{ صا + حِبے + ہُنَر }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر اسم 'ہنر' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "تحفۃ المومنین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ہنر مند، فنکار، کامل فن۔
 پیس ڈالا آسیائے چرخ نے اس کو نسیم جب زمانے میں کوئی صاحبِ ہنر پیدا ہوا      ( ١٨٦٥ء، دیوان نسیم دہلوی، ٨٠ )
  • ہُنَر مَنْد