صادق القول

( صادِقُ الْقَول )
{ صا + دِقلُ (اغیر ملفوظ) + قَول (واؤ لین) }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم 'صادق' کے ساتھ'ا ل' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'قول' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بات کا سچا، قول کا پورا، راست گو۔
"میں نے اپنی پیرانہ سالی کو صادق القول ناصح . سمجھا ہوا ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، قصیدہ البردۃ (ترجمہ)، ٥٥ )
  • true of speech
  • truthful
  • veracious;  true to (one's) word.