آپریشن

( آپْریشَن )
{ آپ + رے + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


آپْریٹ  آپْریشَن

آپریٹ (فعل) سے انگریزی قاعدہ کے تحت حاصل مصدر ہے، اور اردو میں بھی اسم ہی مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٢١ء، میں 'اکبر الہ آبادی' کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : آپْریشَنْز [آپ + رے + شَنْز]
جمع غیر ندائی   : آپْریشَنوں [آپ + رے + شَنوں (و مجہول)]
١ - جسم کے کسی حصے کو علاج کے لیے چاک کرنے کا عمل، عمل جراحی۔
 خوشی ہے سب کو کہ آپریشن میں خوب نشتر یہ چل رہا ہے کسی کو اس کی خبر نہیں ہے مریض کا دم نکل رہا ہے      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٥٥:١ )
٢ - اثر و نفوذ، رسوخ
 مگر وہاں کی بنا ہے نیشن رکا ہے ملحد کا آپریشن نہیں ہے گم لفظ سالویشن خدا سے اب بھی وہ ڈر رہے ہیں      ( ١٩٠٤ء، اکبر الہ آبادی (ماہنامہ، مخزن، جون، ٥٢٦) )
  • Operation