آزمودہ کار

( آزْمُودَہ کار )
{ آز + مُودَہ + کار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں مصدر 'آزمودن' سے مشتق صیغہ حالیہ تمام 'آزمودہ' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کار' لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء میں "امیراللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
جمع   : آزْمُودَہ کاران [آز + مُو + دَہ + کا + ران]
جمع غیر ندائی   : آزْمُودَہ کاروں [آز + مُو + دَہ + کا + روں (و مجہول)]
١ - جو اپنے کام کا تجربہ رکھتا ہو، ماہر فن، تجربہ کار، کارداں؛ جہاندیدہ، ہوشیار۔
"وہ ہیں کمسن نازک اندام آپ ٹھہرے آزمودہ کار مرد میدان."      ( پریم چند، واردات، ١٩٣٦ء، ١٠٥ )
٢ - وہ سپاہی جو لڑائیوں میں حصہ لے چکا ہو اور ان کی اونچ نیچ سے واقف ہو۔ (ماخوذ : انگریزی اردو فوجی فرہنگ، 211)
  • خَرَّانْٹ
  • experienced (in business
  • or in the deeds of high emprise)
  • practised
  • skilled;  clever;  an experienced person;  a veteran;  a proficient