قطعًا

( قَطْعًا )
{ قَط + عَن }
( عربی )

تفصیلات


عربی  قَطْع  قَطْعًا

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قطع' کے ساتھ 'اً' بطور لاحقہ تمیز ملانے سے 'قطعاً' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ہرگز، اصلاً یکسر، بالکل۔
"پیٹ میں مخصوص جگہ پر سختی کی شکایت بتائی جو استاد کو ٹٹولنے سے قطعاً کہیں محسوس نہ ہوئی۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٢٣ )
  • ہَرْگِز
  • کُلِیۃً
  • cuttingly;  conclusively
  • definitively;  in no shape or form
  • not at all;  never.