بالکل

( بِالْکُل )
{ بِل (الف غیر ملفوظ) + کُل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف جر اور اسم صفت سے مرکب ہے اور عربی سے ہی اردو میں ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٤٨ء میں "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - پورے طور پر، کلیۃً، کلی طور پر، تمام، سارا، سراسر، سر تا سر۔
"خیر کچھ بھی ہو خدا کرے میں ان کو بالکل تندرست دیکھوں۔"      ( ١٩٣٩ء، شمع، اے۔آر۔خاتون، ١٤ )
٢ - مطلق، ذرا بھی (فعل منفی کے ساتھ)۔
"اگر مقصد صحیح مانا جائے تب بھی سلطان علاء الدین خلجی پر بالکل صادق نہیں آتا۔"      ( ١٩٣٩ء، افسانۂ پدمنی، ١٤٨ )
  • entirely
  • completely
  • totally
  • wholly
  • universally;  altogether