قصہ خواں

( قِصَّہ خواں )
{ قِص + صَہ + خاں (و معدولہ) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قصہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'خواندن' سے مشتق 'خوان' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : قِصَّہ خوانوں [قِص + صَہ + خا (و مجہول) + نوں (و مجہول)]
١ - قصّہ کہنے یا سنانے والا، داستان گو۔
"شمالی طرف کی سیڑھیوں پر قصہ خواں شام کو قصہ خوانی کرتے ہیں اور سننے والوں سے اجرت کے طور پر کچھ وصول ہو جاتا ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، مقامات ناصری، ٥١٧ )
  • اَفْسانَہ خواں
  • اَفْسانَہ طَراز
  • a story-teller
  • a reciter of tales