قدس

( قُدُس )
{ قُدُس }
( عربی )

تفصیلات


قدس  قُدُس

عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم ہی مستعمل ہے۔ ١٦٥٢ء میں "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - طہارت، پاکی، پاک، پاکیزگی۔
 تھا جو موسٰی کے لیے برق سرطور وہ نور پردہ قدس میں جو نور تھا مستور وہ نور      ( ١٩٣١ء، محب، مراثی، ٢٢ )
٢ - بیت المقدس مقام ہیکل۔
"عیسائیوں میں متعدد فرقے ہیں جو اپنے اپنے حساب سے قدس کے حج کو آتے ہیں۔"      ( ١٩١١ء، روزنامہ باتصویر، حسن نظامی، ٩٢ )
٣ - جبرئیل علیہ السلام۔ (ماخوذ : عجائب المخلوقات)
  • holiness
  • sanctity;  the angel Gabriel;  the holy city
  • Jerusalem.