حتی

( حَتّٰی )
{ حَت + تا (ا بشکل ی) }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور حرف جار مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصل حالت اور معنی میں ہی مستعمل ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف جار ( واحد )
١ - یہاں تک، اس حد تک، اس درجہ(افراط یا تفریط کی حد تک پہنچ جانے کا اظہار کرنے کے لیے "کہ" کے ساتھ مستعمل)۔
"حتٰی کہ سعدیہ کو اپنے ہوٹل اور اپنے ڈرائیور تک کا نام خوب یاد تھا۔"      ( ١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ٢٢ )
٢ - تک، جہاں تک، جس قدر (ترکیب میں مستعمل)۔
  • to
  • up to
  • as far as
  • to the time of
  • to the extent of;  till
  • until;  until that
  • that
  • in order that
  • to the end that
  • so that;  insomuch that