ظن قوی

( ظَنِ قَوی )
{ ظَنے + قَوی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ظن' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم صفت 'قوی' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٥ء کو "علم الاخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - وہ گمان جو شک پر غالب ہو، یقین کی حد تک پہنچنے والا گمان، احتمال قوی۔
"خصوصاً اس امر کی تحقیق کی جائے، کہ وہ اس وحدت تک کس حد تک پہنچ چکے ہیں، جو ایک حقیقت تک پہنچنے کا قطعی ثبوت نہ سہی، مگر ظن قوی تو پیدا کرتی ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، علم الاخلاق، ١ )