باسکٹ

( باسْکِٹ )
{ باس + کِٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Basket  باسْکِٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے انگریزی سے ہی اردو میں ماخوذ ہے اور اصل معنی میں ہی مستعمل ہے انگریزوں کی ہندوستان آمد کے بعد جلد ہی عام بول چال میں مستعمل ہو گیا اور تحریری طور پر ١٩٠٦ء میں "راہنمائے انجینئری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : باسْکِٹیں [باس + کِٹیں (یائے مجہول)]
جمع استثنائی   : باسْکِٹْس [باس + کِٹس]
جمع غیر ندائی   : باسْکِٹوں [باس + کِٹوں (و مجہول)]
١ - سامان اٹھانے کے لیے بانس یا تیلیوں وغیرہ کا ہینڈل دار تھیلا یا ٹوکری۔
"حاصل ضرب کوئلہ کے اس وزن پر تقسیم کرو جو وزن کہ ایک باسکٹ میں آتا ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، راہنمائے انجینئری، ١٤٧:٢ )
٢ - بے تلے کی چالی دار ٹوکردی جو کھیل میں استعمال کی جاتی ہے۔
  • basket