ظل اللہ

( ظِلُّ اللہ )
{ ظِل + لُل (ا غیر ملفوظ) + لَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'ظل' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی اسم علم 'اللہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - خدا کا سایہ، نائب خدا، (مجازاً) بادشاہ، بادشاہوں کا لقب۔
"انہوں نے مہاراجہ کشیمر کو خدا کا سایہ 'ظل اللہ' قرار دیا اور ان کی اطاعت کا مشورہ دیا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٧٦٤ )
  • The shadow of God