ظل الہی

( ظِلِّ اِلٰہی )
{ ظِل + لے + اِلا + ہی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی میں اسم 'ظِلّ' کے ساتھ کسرۂ صفت لگا کر عربی میں اسم خاص 'الٰہی' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم عَلَم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٠٤ء کو "سی پارہ دل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - خدا کا سایہ؛ (مجازاً) بادشاہ، بادشاہوں کا لقب۔
"آپ محسوس کرنے لگتے ہیں کہ کچھ ہونے والا ہے جیسے ابھی خطیبوں کے ہوشیار خبردار کے آوازے ختم ہوتے ہی ظلِّ الٰہی داخل ہو جائیں گے۔"      ( ١٩٧٥ء، لبیک، ٢٤٠ )
  • "The shadow of God";  (met.) a king
  • an emperor