باسی

( باسی )
{ با + سی }
( سنسکرت )

تفصیلات


واس  باسی

سنسکرت میں اصل لفظ 'واس' سے ماخوذ اسم 'باس' کے ساتھ فارسی قاعدہ کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبتی لگنے سے 'باسی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء میں شاہی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
جمع ندائی   : باسِیو [با + سِیو (واؤ مجہول)]
جمع غیر ندائی   : باسِیوں [با + سِیوں (واؤ مجہول)]
١ - بسنے والا، رہنے والا، بود و باش رکھنے والا۔
"کال کوٹھری کا باسی - ہماری روشن و نیکنام زندگی کی عزت و ناموس پر اچانک ڈاکہ ڈالتا ہے۔"      ( ١٩٦٣ء، تجزیۂ نفس، ٣٨ )